Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشرف کی صبح 3بجکر 55 منٹ پر دبئی روانگی‘ 2 نشستیں بُک کرا لیں

مشرف کی صبح 3بجکر 55 منٹ پر دبئی روانگی‘ 2 نشستیں بُک کرا لیں
March 17, 2016
کراچی (92نیوز) پرویز مشرف کی دبئی روانگی کیلئے نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے چھ سو گیارہ میں دو نشستیں بک کرائی گئیں۔ طارق محمود بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔ پرواز صبح تین بج کر پچپن منٹ پر کراچی سے روانہ ہو گی۔ نائنٹی ٹونیوز نے سابق صدر کے فضائی ٹکٹ کی کاپی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف آج رات 3 بجکر 55 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔ پرویز مشرف کے لیے نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے 611 میں دو نشستیں بک کرائی گئی ہیں۔ پرویز مشرف کے ساتھ طارق محمود جائیں گے۔ دوسری جانب پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکشن آفیسر ای سی ایل سیکشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پرویز مشرف کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی ایف آئی اے‘ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو بھجوا دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ایم آئی اور جی ایچ کیو کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کی گئی ہے۔