Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جا سکتا ہے تو میرا کیوں نہیں ؟

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جا سکتا ہے تو میرا کیوں نہیں ؟
April 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالے جانے پر ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے پر ماڈل ایان علی نے اعلی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے درخواست جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔ درخواست پر جلد سماعت کرائی جائے۔ ایان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس کے باوجود اب تک نام نہیں نکالا گیا۔ اگر سابق صدر پرویز مشرف کا نام نکالا جاسکتا ہے تو میرا کیوں نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکام کو دیئے گئے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ماڈل ایان علی نے اپنی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ای سی ایل اورایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست کی جلد سے جلد سماعت کی جائے۔