Saturday, July 27, 2024

مشرف عمران کی حمایت کرسکتے ہیں تو زرداری اور نواز کیوں نہیں مل سکتے،خورشید شاہ

مشرف عمران کی حمایت کرسکتے ہیں تو زرداری اور نواز کیوں نہیں مل سکتے،خورشید شاہ
January 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر مشرف اور عمران خان ایک دوسرے کی حمایت کر سکتے ہیں تو آصف علی زرداری اور نواز شریف کیوں نہیں مل سکتے ۔ کراچی  میں  ایکسپو  سنٹر کے باہر صحافی  نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری  عدالت میں پیش ہوں گے  تو خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں ۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ملک کے اتنے گھمبیر حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ، پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے بہت  وعدے کئے مگر اب توجہ ہٹانے کیلئے ایشو بنائے جا رہے ہیں ۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی حالات پر میڈیا ، سیاستدانوں سمیت ہر شخص پریشان ہے ، مسائل کا حل ڈھونڈنے میں ناکامی پر اٹھارہویں ترمیم کو کالا کہنے والے اصل میں  آئین کو کالا قانون کہہ رہے ہیں ۔