Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشرف سے پوچھیں 9 سال تک ملک کی بربادی کیوں کی ؟ وزیراعظم

مشرف سے پوچھیں 9 سال تک ملک کی بربادی کیوں کی ؟ وزیراعظم
August 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے اپنی حکومت نہیں پاکستان سے غرض ہے۔ پاکستان کو اپنی حکومت پر ہزار بار ترجیح دیتا ہوں۔ مشرف اور اس کے ساتھیوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا مشرف سے پوچھیں 9 سال تک ملک کی بربادی کیوں کی۔ میں نے اور آرمی چیف نے مشترکہ طور پر گوادر میں سڑک کا افتتاح کیا۔ ایک وقت آئے گا لوگ گوادر پر فخر کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کی ترقی کی بات زبانی کلامی نہیں کر رہے۔ چینی صدر نے انہیں کہا سی پیک آپ کیلئے تحفہ ہے۔ لگتا ہے چین کو بھی پاکستانی حکومت پر اعتبار ہے۔ سندھ ہو یا بلوچستان وفاق برد باری سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کام کرنے سے ملتی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی بلندیوں کو چھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں آج امن ہے اور تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے لیے کام کر رہی ہیں۔ راہداری منصوبے میں بلوچستان میں سب سے زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں۔ گوادر کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ملایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو سنٹرل ایشیا کی ساتھ ملائیں گے۔ تاپی منصوبے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی۔