Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشرف سمیت کوئی بھی لیگی قیادت پر کرپشن ثابت نہیں کر سکا  : رانا ثناءاللہ

مشرف سمیت کوئی بھی لیگی قیادت پر کرپشن ثابت نہیں کر سکا  : رانا ثناءاللہ
August 31, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی وزیرقانون راناثنا اللہ خان نے کہاہےکہ پرویزمشرف سمیت کوئی بھی آج تک ن لیگی قیادت اورحکومت کےخلاف  ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کےباہرگفتگوکرتےہوئے راناثنا اللہ کاکہناتھاکہ نیب خودمختارادارہ ہےجس کادائرہ کارپورےملک میں ہے۔سندھ میں رینجرزکرپشن کےخلاف کارروائی کااختیارنہیں رکھتیں لیکن ان کاموقف ہے کہ یہ پیسہ دہشتگردی کےلیے استعمال ہوتاہے  اس لیے وہ کارروائیاں کررہےہیں۔ راناثنا اللہ کاکہناتھاکہ کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کےخلاف گزشتہ دوسال میں کوئی کیس نہیں بنایا ماضی میں جوہواان کی بات اب نہ کی جائے ۔ انہوں نےکہاکہ این اے ایک سوبائیس اورایک سوچوون میں دھرنےدفن ہوجائیں گے،ان حلقوں میں اب معاملہ امیدواروں کانہیں بلکہ پی ٹی آئی اورن لیگ کاہے۔ رانا ثنااللہ نےکہاکہ سردارذوالفقارعلی کھوسہ کااحترام کرتےہیں،وہ اب بھی واپس آناچاہیں توویلکم کرینگے ۔