Monday, December 4, 2023

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
August 25, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں آج ہوگا۔

اجلاس میں چاروں وزرائےاعلیٰ شرکت کریں گے۔ وفاقی حکومت نے اجلاس کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کو گیارہ نکات پر مشتمل ایجنڈا ارسال کر دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اجلاس میں شرکت کریں گے اور براہ راست کٹوتی کے معاملے پر احتجاج کریں گے۔

اجلاس میں چھٹی مردم شماری، قومی جنگلات پالیسی، ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے ایف بی آر کی جانب سے چھ ارب روپے کی کٹوتی غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔