Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شاہ سلمان سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شاہ سلمان سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 16, 2018
ریاض ( 92 نیوز ) سعودی عرب  میں وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیردفاع خرم دستگیر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف  نے  مشترکہ مشقوں شیلڈ ون کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز تھے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خرم دستگیر ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے بھی آخری روز جنگی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ گلف شیلڈون میں پاکستانی فوجی اور سپیشل سروسز کے دستے بھی مشقوں میں شامل تھے ، جبکہ پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی اور جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیاروں کے گرج بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ مشق میں 24 ممالک نے شرکت کی جب کہ  پاک فوج کے بہترین معیار اور جنگی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ سفارتی کشیدگی  کے باعث  پاک،بنگلہ دیش وزرائے اعظم نے  ایک دوسرے کو یکسر نظر انداز کردیا ۔شاہد خاقان عباسی  بنگالی وزیر اعظم کے قریب بیٹھنے کے باوجود رسمی سلام دعا بھی نہ کی۔