Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشترکہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

مشترکہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشترکہ اپوزیشن کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے مشترکہ  اپوزیشن کے   رہنماوں سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن نے اپنی تحفظات کا اظہار کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ  ملاقات میں اسپیکر کو آگاہ کیا ہے کہ ہم ان کے کہنے پر مذاکرات کے لئے آگے بڑھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے  وزراء سے ملاقات کرکے معاملات حل کرنے  کی یقین دہانی کروائی ہے۔

خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ  اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بارے میں کچھ علم نہیں ۔ خورشید کے مطابق  ملاقات  میں اسپیکر  اسد قیصر نے کہا  کہ  پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس کب ہے اس بارے ان کو کوئی علم نہیں۔

کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کیلئے حکومت نے اپنے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے جبکہ  اپوزیشن  نے بھی  حکومت  کو ٹف ٹائم دینے کیلئے  اپنے تمام  اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔