Wednesday, September 28, 2022

مشتاق رئیسانی کے سہولت کار کی بیکری سے 57لاکھ روپے اور زیورات برآمد

مشتاق رئیسانی کے سہولت کار کی بیکری سے 57لاکھ روپے اور زیورات برآمد
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کا میگا کرپشن کیس رفتہ رفتہ آگے بڑھنے لگا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے انکشافات منظرعام پر آنے لگے۔ گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر بیکری سے لاکھوں روپے‘ زیورات اور جائیداد کی دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی کے ساتھ سہولت کار کے طور پر کام کرنے والے گرفتار اسد شاہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کروڑوں روپے ہنڈی کے ذریعے دبئی بھجوائے گئے اور جس شخص کے ذریعے یہ رقم قندہاری بازار سے بھجوائی گئی وہ بھی غائب ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ nab balochistan   اسد شاہ کی نشاندہی پر سیٹلائیٹ ٹاون کی بیکری پر چھاپہ مارا گیا اور اس میں چھپائے گئے 57 لاکھ روپے، غیرملکی کرنسی، زیورات اور کچھ دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار سہولت کار نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم شخصیت کے باورچی کے اکاونٹ میں بھی کروڑوں روپے ٹرانسفر کئے گئے ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔