Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی درخواست نیب نے منظور کر لی

مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی درخواست نیب نے منظور کر لی
December 21, 2016

 کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹر سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی درخواست نیب نے منظور کر لی ہے۔ پلی بارگین کے ذریعے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 2ارب روپے نیب کو جمع کروائینگے۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردارسابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹر سہیل مجید شاہ نے بلوچستان میں ہونے والے اربوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کر لیا جس پر نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹر سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی درخواست کو منظور کر لیا ۔اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ پلی بارگین کے ذریعے سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹر سہیل مجید شاہ نیب کو2ارب روپے جمع کروائینگے اس سے قبل بھی ایڈمنسٹریٹر خالق آباد سلیم شاہ اور ایکسئن قلات طارق علی اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں تقریباً 2ارب 10کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی تھی جبکہ سابق مشیر وزیر خزانہ میر خالد لانگو بھی اسی کیس کے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں۔