Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشتاق رئیسانی اربوں روپے، 3300 گرام سونا واپس کرنے پر رضامند

مشتاق رئیسانی اربوں روپے، 3300 گرام سونا واپس کرنے پر رضامند
December 22, 2016

اسلام آباد (92نیوز) ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ  کہتے ہیں کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی بڑی رقم خوردبرد کر کے فرار ہونا چاہتے تھے، انھوں نے ریڈ کرکے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی کرپشن سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آپریشنز نیب ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ اب تک ‏مشتاق رئیسانی نے 65 کروڑ 32 لاکھ کیش 3300 گرام سونا نیب کے حوالے کیا ہے۔

ڈی جی نیب نے بتایا کہ ‏مشتاق رئیسانی نے کوئٹہ میں 6 اور کراچی میں 7کروڑ مالیت کی جائیداد حوالے کی۔ ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ ‏مشتاق رئیسانی نے تقریباً 80 کروڑ مالیت کے اثاثے سرنڈر کیے جس میں پلی بارگیننگ کے تحت 80 لاکھ روپے مالیت کی 2کاریں بھی شامل ہیں۔ مشتاق رئیسانی نے ‏اکاؤنٹس میں موجود 96 کروڑ روپے بھی نیب کے حوالے کیے ہیں۔