Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشال کے والد نے عدالتی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا

مشال کے والد نے عدالتی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا
February 7, 2018

برمنگھم ( 92 نیوز ) مشال کے والد نے انصاف کے لئے ہائی کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تصویروں اور فوٹیج سے ملزم واضح ہیں  ۔ پولیس نے 61 میں سے 58 ملزمان کو گرفتار کیا ،مفرور ملزموں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔

مشال قتل کیس  میں عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا تاہم  مشال کے والد اب بھی مفرور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے اکسٹھ میں سے اٹھاون ملزموں کو گرفتار کیا ،باقیوں کو بھی گرفتار کیا جائے  ۔

مشال کے والد نے جہاں کچھ حد  تک عدالت کے فیصلے کو سراہا وہیں کہا کہ انصاف کے لئے ہائی کورٹ جائیں گے ۔ فوٹیج اور تصاویر میں ملزم واضح ہیں ۔

مشال کے والد کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے مردان یونیورسٹی کا نام مشال خان رکھنے کا وعدہ کیا تھا  جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے ابھی بھی خطرات برقرار ہیں میری بیٹیاں پڑھنے نہیں جا سکتیں ۔

دوسری طرف مشال قتل کیس میں نامزد چار ملزمان  بھی مفرور ہیں، ان افراد کو عدالتی فیصلے میں اشتہاری مجرم قرار دے کر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

فرار افراد میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے مشال کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا ۔  ان ملزمان میں عارف  نامی شخص تحصیل کونسلر ہے جس کےبارے میں ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں  جبکہ  صابر مایار یونیورسٹی کا ملازم ہے۔