Sunday, December 10, 2023

مشال ملک کا اولڈ ہوم کا دورہ

مشال ملک کا اولڈ ہوم کا دورہ
September 3, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں قربانی پر بھی پابندی ہے، عید کے موقع پر بھی بھارتی ظلم اور بربریت جاری ہے۔ حریت قیادت اور آسیہ انداربی کی طبعیت بھی ناساز ہے یاسین ملک کو عید پر اسپتال کی بجائے جیل کے احکامات جاری کئے گئے۔

سماجی کارکن و کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے راولپنڈی کے ایک اولڈ ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے بغیر سات سال سے عید منا رہی ہوں۔

خوشیوں کا دن میں اولڈ ہوم میں موجود افراد کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ان بزرگوں نے زندگیوں میں بہت کچھ حاصل کیا، ان کی زندگی میں دکھ بھی ہیں لیکن ان کی آنکھوں میں امید کی چمک بھی ہے۔

مشال ملک کہتی ہیں کہ اس عید پر بھی کشمیر میں میں سنت ابراہیمی پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے پابندی عائد کی گئ تھی۔ حریت رہنما یسین ملک، آسیہ انداربی کی طبیعت سخت ناساز ہے لیکن انھیں ائی سی یو کی بجائے جیل میں بھیجوانے کے احکامات دیے گئے۔

مشال ملک نے راولپنڈی کے اولڈ ہوم میں عمر رسیدہ افراد  میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا۔