Saturday, July 27, 2024

مشال قتل کیس: گرفتار ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کرلیا

مشال قتل کیس: گرفتار ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کرلیا
April 18, 2017
مردان (92نیوز)مشال قتل کیس میں گرفتار ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔  ملزم وجاہت نے واقعے کی تمام تر ذمہ داری عبدالولی خان یونیورسٹی کی انتظامیہ پر ڈال دی ہے اور  کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کہنے پر مشال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت کا الزام لگایا۔ وجاہت کا مزید کہنا تھا کہ  مشال خان سے متعلق غلط بیانی پر شرمندہ ہوں۔