Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف گرفتار

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف  گرفتار
March 8, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) مشال قتل کیس میں مرکزی ملزم عارف کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو  مردان سے گرفتار کیا گیا ،عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کیا تھا ۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ سال اپریل میں قتل کئے جانے والے مشال کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،  ڈی پی او مردان کے مطابق پولیس نے رنگ روڈ کے علاقہ چمتال سے کیس کے مرکزی ملزم کونسلر عارف کو گرفتارکرلیا گیا۔

مشال قتل واقعہ کے بعد عارف 11 ماہ تک روپوش رہا ،  ملزم نے وقوعہ کے بعد یونیورسٹی میں تقریرکرتے ہوئے اپنا نام اور ولدیت بتاکر مشال قتل کی تمام ترذمہ داری اپنے سر لی تھی۔

مشال قتل کیس میں  62 ملزم نامزد تھے جن میں سے 57 کے خلاف ہری پورجیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلا۔26  ملزم بری کردیئے گئےتھے۔ کیس میں نامزد 3 ملزم تاحال رپوش ہیں۔