Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل منتقل

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف  جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل منتقل
March 12, 2018

مردان ( 92نیوز) مردان میں مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف مردانوی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا گیا ۔  ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔  عارف کو 11 ماہ کی روپوشی کے بعد مردان سے گرفتارکیا گیا تھا۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ سال اپریل میں قتل ہونے والے طالب علم مشال کیس کے مرکزی ملزم عارف مردانوی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔  عارف کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرسخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

مردان پولیس کے مطابق ملزم عارف مردانوی کو تقریبا گیارہ ماہ روپوش رہنے کے بعد ترکی سے واپسی پررنگ روڈ مردان سے گرفتارکیا اور تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

عدالت میں پیشی کے وقت ملزم نے اعتراف جرم سے انکار کیا ، جس پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس کیس میں پہلے سے گرفتارملزمان کے خلاف ہری پورجیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، اور بیشتر کوسزائیں سنائیں گئیں۔