Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشال قتل کیس: فیصلے کیخلاف مشال کے والد اقبال خان نے اپیلیں دائر کر دیں

مشال قتل کیس: فیصلے کیخلاف مشال کے والد اقبال خان نے اپیلیں دائر کر دیں
February 24, 2018

پشاور (92 نیوز) مشال قتل کیس میں عدالت کی جانب سے ملزموں کو سنائی گئی سزائوں کے خلاف مشال خان کے والد اقبال خان نے پشاور ہائی کورٹ میں چھ اپیلیں دائر کر دی ۔
مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تیرہ اپریل 2017 کو قتل ہونے والے طالب علم مشال کیس میں تریسٹھ ملزموں میں سے ستاون گرفتار ہوئے ۔ ملزموں کے خلاف ہری پورجیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔
اپیلوں میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ کیس میں بری کئےگئے چھبیس ملزموں کو گرفتار کر کے دوبارہ مقدمہ چلایا جائے ۔
دوسری اپیل میں چار سال کی قید پانے والے پچیس ملزموں کی سزا بڑھا کر عمر قید کرنے جبکہ عمر قید کی پانے والے پانچ ملزموں کی سزا پھانسی میں تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
مشال قتل کیس میں سنائی گئی سزائوں کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت اور مشال کے بھائی ایمل خان کی جانب سے بھی الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔