Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشال قتل کیس ، 3 سال قید کی سزا پانے والے 25 مجرموں کو ریلیف مل گیا

مشال قتل کیس ، 3 سال قید کی سزا پانے والے 25 مجرموں کو ریلیف مل گیا
February 27, 2018

پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت سے تین، تین سال قید کی سزا پانے والے پچیس مجرموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔
جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا ۔ پچیس مجرموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پچیس مجرموں کو تین، تین سال قید کی سزا سنائی تھی، جسے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔
مشال قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت اور پانچ کو عمرقید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے ۔