Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشال قتل کیس ، مرکزی ملزم عارف کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

مشال قتل کیس ، مرکزی ملزم عارف کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا
March 9, 2018

پشاور (92 نیوز) گزشتہ سال اپریل میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال کیس کے مرکزی ملزم عارف مردانوی کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت مردان میں پیش کیا ۔
جج کی چھٹی کے باعث مردان پولیس نے سیشن جج مردان کی عدالت میں ملزم کو پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔
گزشتہ روز مردان رنگ روڈ کے علاقہ چمتارسے گرفتار کئے جانے والے پی ٹی آئی کے کونسلرعارف کوسخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔
ادھر مشال کے والد اقبال خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ سےدوبارہ ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
مشال خان فیملی کے وکیل نے کہا کہ کیس میں چھبیس ملزموں کی بریت اور پچیس ملزموں کی سزا معطل کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے ۔