Saturday, July 27, 2024

مشال خان کا قتل توہین مذہب نہیں بلکہ سازش کا نتیجہ ہے : عمران خان

مشال خان کا قتل توہین مذہب نہیں بلکہ سازش کا نتیجہ ہے : عمران خان
April 18, 2017
صوابی (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل توہین مذہب نہیں بلکہ سازش کا نتیجہ ہے۔۔ ملزموں کی گرفتاری کےلئے آخری حد جائیں اس کیس کو ایسی مثال بنائیں گے کہ آئندہ کوئی بھی ایسا الزام لگا کر کسی کوقتل نہیں کرسکے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صوابی کے علاقہ زیدہ پہنچے۔۔ اور مردان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کے گھر گئے۔۔ عمران خان نے  مشال خان کے والد سے تعزیت کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی۔۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ واضح ہوگیا ہے کہ مشال خان کو توہین مذہب نہیں بلکہ سازش کے تحت قتل کیا گیا۔۔ عمران خان نے مشال خان کے والد کو یقین دلایا کہ ملزموں کی گرفتاری کےلئے آخری حد تک جائیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پرویزخٹک نے اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔۔ جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔