Wednesday, October 5, 2022

مس ورلڈ کا مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

مس ورلڈ کا مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس ورلڈ 2017 مانوشی نے بالی وڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
مس ورلڈ 2017 کا تاج سر پر سجانے والی مانوشی نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری کے تمام اداکار بہت خوبصورت ہیں لیکن عامر خان اپنی فلموں میں معاشرتی پیغام دیتے ہیں جسکی وجہ سے وہ ان کی ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں ۔
مس ورلڈ نے کہا کہ عامر خان خود بھی چیلنجنگ کردار نبھاتے ہیں اور باقی سب کو بھی چیلنجنگ کردار نبھانے کو دیتے ہیں ۔مانوشی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلئے پریانکا چوپڑا کا نام لیا۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ پرناکا چوپڑا بھی سابق حسینہ عالم ہیں ۔