Tuesday, January 31, 2023

مس انگلینڈ کا تاج نیو کاسل کی مس علیشا کے سرپر رکھ دیا گیا

مس انگلینڈ کا تاج نیو کاسل کی مس علیشا کے سرپر رکھ دیا گیا
لندن ( 92 نیوز ) مس انگلینڈ کا تاج نیو کاسل کی مس علیشا کے سرپر رکھ دیا گیا ، پاکستانی نژاد سارہ افتخار فائنل راونڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں ۔مس انگلینڈ کے مقابلے میں انگلینڈ بھرسے  50 لڑکیوں نے حصہ لیا ۔ مس انگلینڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم شائر میں ہر طرف حسینائیں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں  ۔ ‎ لڑکیوں نے ججز کو اپنی خوبصورتی کے خوب جلوے دکھائے اس مقابلہ حسن میں مسلمان لڑکیوں نے بھی باحجاب ہو کر حصہ لیا ۔ ‎مقابلہ حسن کو جیتنے والی علیشاکا کہنا تھا کہ اج انکی زندگی کا ایک اہم دن ہے ، اور وہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ اپنے اور دوسروں کے لیے ایک بہترین رول ماڈل بنیں گی۔ ‎ پاکستانی نژراد سارہ  افتخار پہلی پاکستانی ہیں جو اس مقابلہ حسن میں شریک ہوئیں لیکن وہ فائنل تک نہیں   پہنچ سکیں، جہن اٹکن نے مس انگلینڈ مقابلہ حسن میں دوسرے نمبر پر رہیں۔