Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسیحی برادری کیلئے محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے سجایا کرسمس میلہ

مسیحی برادری کیلئے محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے سجایا کرسمس میلہ
December 27, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور میں محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کی جانب سے سجائے گئے کرسمس میلے نے مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیاں دو بالا کردیں۔ بڑے چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے تو بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں کا دوبالا کرنے کےلئے محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے کرسمس میلے کا اہتمام کیا۔ پشاور گریژن سروسز کلب میں ہونے والے میلے میں مسیحی برادری کے بڑے بوڑھوں، خواتین اور بچوں نے بھرپورشرکت کی۔ میلے میں ہرعمر افراد کی دلچسپی کا سامان موجود تھا۔ کرسمس میلے میں بچوں کی تفریح کےلئے بھی بہت کچھ موجود تھا۔ بچے کبھی جمپنگ بیڈ پراچھل کود کرکے تو کبھی سلائیڈز لے کرمحظوظ ہوئے۔ کسی نے چہرے پر نقش ونگار بنوائے۔ میلے میں چٹ پٹے کھانوں کے شوقین افراد کےلئے مزے دار کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔