Saturday, October 1, 2022

مسیحی برادری نے وزیراعظم  نوازشریف کی صحت یابی کیلئے آج یوم دعا منایا، گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام

مسیحی برادری نے وزیراعظم  نوازشریف کی صحت یابی کیلئے آج یوم دعا منایا، گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی مسیحی برادری آج  ملک بھر میں وزیراعظم  نوازشریف کی صحت یابی کے لئے یوم دعا منا رہی ہے۔ لاہور کے مختلف گرجا گھروں میں وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ شہر بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ اجتماع ہوئے۔ اٹرنل لائف منسٹریز چرچ پاکستان کی دعائیہ تقریب میں چیئرمین اٹرنل لائف چرچ پاسٹر انور فضل نے دیگر خادمین، پاسٹر شوکت فضل، سسٹر ندا انور، پاسٹر عمران اور کلیسیا کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے آپریشن اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔ دعائیہ اجتماعوں میں مسیحی برادری کے ہزاروں مرد وخواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مسیحی بہن بھائیوں نے ملک کی سلامتی، استحکام ا ور قوم کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ مسیحی برادری نے یقین ظاہر کیا کہ خداوند وزیراعظم نوازشریف کو صحت عطاء کرینگے جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ملک وقوم کی خدمت کرینگے۔