Saturday, July 27, 2024

مسکراہٹیں بانٹنے والے اداکارعلی اعجاز کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا

مسکراہٹیں بانٹنے والے اداکارعلی اعجاز کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا
December 18, 2018
لاہور (92 نیوز) مسکراہٹیں بانٹنے والے اداکارعلی اعجاز اپنے مداحوں کی آنکھیں نم کر گئے۔ مرحوم کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا۔ فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار کو ستتر برس کی عمر میں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ علی اعجاز نے خواجہ اینڈ سنز، کھوجی ، سونا چاندی اور چور مچائے شور سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا۔ دشمن پیارا، دیوانہ مستانہ، انسانیت اور دبئی چلو سمیت ایک سو اٹھائیس فلمیں  بھی علی اعجاز کے فن کی معراج ہیں۔ فلم ووہٹی دا سوال اے میں علی اعجاز نے مداحوں میں خوب مسکراہٹیں بکھیریں۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے علی اعجاز کی شخصیت اور فن کو سراہا ہے۔ علی اعجاز کو چودہ اگست انیس سو ترانوے میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ مرحوم کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت سیاسی اور شوبز حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔