Saturday, October 1, 2022

مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول میں حاضرین صوفیانہ کلام سے محظوظ ہوتے رہے

مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول میں حاضرین صوفیانہ کلام سے محظوظ ہوتے رہے
لاہور (92نیوز) رفیع پیر تھیٹر کی جانب سے تین روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کے دوسرے روز بھی گلوکاروں نے حاضرین کو صوفیانہ کلام سے محظوظ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول میں ملک کے نامور سنگرز نے اپنی سریلی آوازوں میں صوفیانہ کلام پیش کیا۔ سب سے پہلے ہنزہ و چترال کے میوزکل بینڈ بزمِ لیقا نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے میوزک کے دیوانوں سے دادسمیٹی۔ پشتون فوک لور کے کوئن زرسنگا نے اپنی منفرد آواز میں صوفیانہ کلام پیش کرکے حاضرین سے تالیوں کی صورت میں خوب داد وصول کی۔ رفیع پیر تھیٹر کی جانب سے ہونے والا مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول مزید ایک روز لاہور میں جاری رہے گا۔