Saturday, October 1, 2022

اپوزیشن کا عیدکے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

اپوزیشن کا عیدکے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ، ملاقات میں  اپوزیشن کا عید کے بعدآل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہوا ہے ۔

بلاول بھٹو اور ن لیگ کے وفد کے درمیان ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، ن لیگی  وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل تھے ۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے  راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے ۔

لاہور میں بلاول بھٹو سے ملاقات کےبعدمیڈیا گفتگو میں احسن اقبال نے کہا شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے آئے ، تفصیل کیساتھ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قمرزمان کائرہ بولے اپوزیشن حکومت کےخلاف مشترکہ حکمت عملی پر متفق ہے،عید سے قبل ہوم ورک کرلینگے ،، اے پی سی میں مشترکہ لائحہ عمل دینگے۔