Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا گیا
February 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب کراچی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں  پلاٹس کی الاٹمنٹ کے معاملے پر کراچی نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر  برائے پورٹس اینڈ شپنگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کامران مائیکل کو لاہور میں گلکہشاں گارڈن میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جہاں نیب ٹیم نے 4 سیکورٹی کی گاڑیوں کی مدد سے انکی رہائش پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق کامران مائیکل پر 1 ارب 50 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام  بھی ہے۔ دوسری جانب 92 نیوز نے مصدقہ خبروں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 8 فروری کے شمارے میں  نیب کے ہاتھوں مزید اہم  متوقع سیاسی گرفتاریوں کی خبر دی بھی دی تھی۔ ادھر ذرائع کے مطابق مارچ اپریل میں بڑے بڑے نام نیب کے ریڈار پر آنے کا امکان ہے جن میں 2 سابق وزیراعظم، 3 سابق وفاقی وزرا، 17 ایم پی ایز شامل ہیں۔