Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری عارف حسین کو الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگری پر نااہل قرار دےدیا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری عارف حسین کو الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگری پر نااہل قرار دےدیا
August 21, 2015
ملتان (92نیوز) الیکشن ٹر بیو نل ملتان نے این اے 144 اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قو می اسمبلی چودھری عارف حسین کو نا اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیو نل ملتان میں این اے 144 سے آزاد امیدوار فیاض احمد غوری اپنے مدمقا بل چودھری عارف حسین کے خلاف پٹیشن دائر کرتے ہو ئے موقف اختیار کیا تھا کہ 2013ءکے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن قومی اسمبلی نے اپنی تعلیمی قا بلیت جو ظا ہر کی ہے اس میں ایف اے کی سند جعلی ہے جس پر الیکشن ٹر بیو نل میں تقریباً پو نے دو سال سماعت جاری رہنے کے بعد آج اپنے مختصر فیصلہ میں این اے 144 اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قو می اسمبلی کو جعلی سند رکھنے اور آئین کی شق 62-63پر پورا نہ اترتے ہوئے نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن ٹر بیو نل تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کر ے گا۔