Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک ، وزیراعظم ایک بارپھر استعفیٰ نہ دینےکےفیصلے پر ڈٹ گئے

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک ، وزیراعظم ایک بارپھر استعفیٰ نہ دینےکےفیصلے پر ڈٹ گئے
July 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اجلاس پہ اجلاس ، وزیراعظم آفس مشاورتی گڑھ بن گیا۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک بھی سج گئی سبھی آئے بس نہ آئے تووزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایک بارپھر استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں سازشیوں اور ٹھکرائے ہوئے افراد کے کہنے پر نہیں جائینگے۔ کرپشن کی ہے تو پکڑ لیں۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ صبح شام مشاورت جاری ہے وزیراعظم آفس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے علاوہ سارے اہم وزراء۔پارٹی رہنماﺅں۔ارکان پارلیمنٹ ا وروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شرکت کی۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے شرکاءکو جے آئی ٹی رپورٹ پر بریفنگ دی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا ا ظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے۔ ان کاکہنا تھاکہ کیا وہ ان لوگوں کے کہنے پرمستعفی ہوں جو بار بار ٹھکرائے گئے حکومتیں ہمیشہ کرپشن اور رسک پر نکالی گئیں۔ ان پر ہر دور میں کرپشن کا الزام لگا جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایک لفظ بھی ایسا نہیں جس میں کہا گیا ہو کہ انہوں نے یاان کے خاندان نے کرپشن کی ہو۔

نوازشریف نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو بتاﺅکہ کس منصوبے میں کرپشن کی ہے۔ سارا زور ذاتی کاروبار کی چھان بین پر لگا دیاگیا۔ ان کے چلتے کاروبار تباہ کردیئے گئےخاندان کے 62سالہ کاروبار کو مفروضوں  بہتانوں اور الزام تراشیوں کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ کسی این آر او کے محتاج نہیں جمہوریت ہی ان کےلئے نصب العین ہے۔ مشرف نے بھی این آر او کےلئے زور لگایا لیکن انکار کیا یہ ان کی حکومت پر تیسرا حملہ ہےلیکن اللہ کے فضل و کرم سے وہ سرخرو ہونگے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس امید کااظہار کیا کہ عدالت ان کے تحفظات سنے گی۔