Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کی بات پر قائم ہوں، پیر حمیدالدین سیالوی

مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کی بات پر قائم ہوں، پیر حمیدالدین سیالوی
February 5, 2018

سرگودھا ( 92 نیوز ) پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کی بات پر قائم ہوں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا اللہ کی وضاحت سے مطمئن نہیں ہوں ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے  ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ن لیگ رانا ثنا سے استعفیٰ نہیں لے سکتی تو لوگ انہیں ووٹ نہ دیں، ہماری تحریک میں کوئی دو دھڑے نہیں ہیں ۔

پنجاب حکومت کی پھرتیاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے جھنگ میں میڈیا سے بات کرتے  ہوئے دو ٹوک کہہ دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا اللہ کی وضاحت سے مطمئن نہیں  اور یہ کس کمیٹی کی بات کر رہے ہیں جس میں ہم موجود ہی نہیں تھے ۔

پیر آف سیال شریف نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ کہا کہ رانا ثنا اللہ تو کمیٹی کے اجلاس میں ایسے بیٹھے تھے جیسے کمیٹی کی صدارت کر رہے ہوں۔ 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ کوئی کہتا ہے ڈر گیا، ڈیل ہوگئی، بک گیا، ان سے کہتا ہوں ان سے پوچھو جو ڈیل کرتے ہیں ۔

پیر حمید الدین سیالوی نے مزید کہا کہ آج لوگوں نے مشہور کردیا ہے کہ ہماری تحریک دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے ۔ ایسا کچھ نہیں ہے ۔اللہ وہ وقت نہ دکھائے جب  ختم نبوت کی تحریک سے پیچھے ہٹیں ۔