Monday, October 3, 2022

مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوں گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوں گی، مریم نواز

لاہور (92 نیوز) مریم نواز نے لاہور میں حلقہ ایک سو بیس کا دورہ کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرایا جا رہا ہے یا نہیں، لیکن وقت بدل چکا، اب لوگ ڈرتے نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نوازاور حمزہ شہباز پہلی بارایک ہی وقت میں متحرک ہوگئے۔ دونوں نے عوامی رابطہ مہم تیز کردی۔

حمزہ شہباز مصری شاہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق بٹ کے گھرگئے اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کی، میڈیا سے بات چیت میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا ہم پرمقدمات نئی بات نہیں۔ مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جانے چاہئیں۔