Tuesday, October 4, 2022

مسلم لیگ ن کا ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن نے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت مخالف مجوزہ احتجاجی تحریک اور پارلیمانی وسیاسی معاملات پر بات ہوگی ،ن لیگ کے رہنما آج کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی مخالف سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ، ن لیگ نے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ،ن لیگ کے رہنما ایم کیوایم ،جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں  سے رابطے کرینگے ، ن لیگ کا وفد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں 5مارچ کو کراچی پہنچے گا۔ وفد میں احسن اقبال مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں  ،نیب کیسز میں رہائی کے بعد اولین دورہ کراچی میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال مزار قائد پر بھی حاضری دینگے  جبکہ ن لیگی رہنما دو روزہ دورہ کراچی میں پارٹی اجلاس کے ساتھ مختلف تقاریب میں بھی شریک ہونگے۔