Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے رضا ربانی کی حمایت،ورنہ اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے رضا ربانی کی حمایت،ورنہ اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ
March 11, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کے ساتھ حکمت عملی طے کی گئی ۔

اجلا س میں پیپلزپارٹی کی جانب سے  رضا ربانی کا نام لانے کی صورت میں غیرمشروط حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے ، متبادل کی صورت میں چیئرمین ن لیگ ، ڈپٹی چیئرمین اتحادی جماعتوں کا ہوگا۔

نواز شریف کہتے ہیں ایم کیو ایم کے 5ووٹوں سمیت نمبر پورے ہیں ۔ن لیگ نے جماعت اسلامی ،فاٹا اراکین سے بھی حمایت مانگ لی ۔

لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین مسلم لیگ ن ، ڈپٹی چیئرمین اتحادیوں سے ہوگا ،نوازشریف رضا ربانی کے نام پر پہرہ دینگے ۔

اجلاس سے باہر آنے پر صحافیوں نے ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کے سوال پرنیشنل پارٹی کے سربرا ہ میر حاصل بزنجو نے کہا ”آپ مسکان سے ہی اندازہ لگا لیں ۔

لیگی قیادت اور اتحادیوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حتمی فیصلے کا انتظارہے۔رضا ربانی پر اتفاق کا مطلب غیر مشروط ووٹ، متبادل لایا گیا تو نواز شریف صبح 10بجے اعلان کریں گے ۔

ذرائع کہتے ہیں چیئرمین کیلئے سینیٹرراجہ ظفر الحق اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سینیٹرمیر حاصل بزنجو کا نام حتمی ہے۔