Tuesday, September 17, 2024

مسلم لیگ ن کا سندھ کی سیاست میں بڑا قدم ، شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑینگے

مسلم لیگ ن کا سندھ کی سیاست میں بڑا قدم ، شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑینگے
June 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) عمران خان کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی سندھ  کی سیاست میں بڑا قدم رکھ دیا ، کپتان کےبعد  خادم اعلیٰ بھی کراچی سے الیکشن  لڑنے پر تیار ہوگئے ۔ شہباز شریف کراچی کے تین  قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سلیم ضیا نے شہباز شریف کیلئے این اے 248 ،249 اور 250 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں ۔ جیالے رہنما سعید غنی این اے 244 ، متحدہ کی کشور زہرہ این اے 242 ، کامران اختر این اے 249 اور علی رضا عابدی این اے 44-243میں قسمت آزمائیں گے۔ ایم کیوایم کے دھڑوں  کی   کنوئینر  شپ کا فیصلہ بھی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ  کی جانب سے  سنائے جانے کا  امکان ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے این اے 254 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئےِ ، کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 65 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کاغذات نامزدگی اور وصولی پیر تک جاری رہے گی۔