Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن کاانتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر آج اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کاانتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر  آج اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
August 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر آج اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور میں مسلم لیگ ن  کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی  اور صوبائی و وفاقی حکومت کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ماضی کی طرح اب بھی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائےگا  جب کہ عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر  آج اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مرکزی مجلس عاملہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔