Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا
July 11, 2017

اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن نےوزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا لیگی رہنما کہتے ہیں،نوازشریف کو کروڑوں پاکستانیوں کی تائید حاصل ہےکسی کے کہنے پر مستعفی نہیں ہونگے۔دانیال عزیز نے پھر عمران خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالت سے اشتہاری ہیں اور خیبر پختون خواہ میں گذشتہ ڈھائی سالوں سے احتساب کمیشن کو تالے پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا والیم دس خفیہ رکھا گیا ہے اس کی تفصیلات کیسے لیک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جو حصہ ہوتا ہے وہ لیک ہو جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے اراکین کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء نے فارن فنڈنگ مان لی ہیں۔عمران خان نے اپنی منی ٹریل میں بہت جھوٹ بولے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کسی کی ڈیمانڈ پر استعفی نہیں دے سکتے ہیں۔میاں نواز شریف کو کروڑوں لوگوں کو تائید حاصل ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں بات کی جائے گی۔