Monday, September 26, 2022

مسلم لیگ ن نے نوازشریف،مریم نواز کی عدم موجودگی میں انتخابی مہم شروع کردی

مسلم لیگ ن نے نوازشریف،مریم نواز کی عدم موجودگی میں انتخابی مہم شروع کردی
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف ، مریم نواز کی عدم موجودگی میں ہی الیکشن مہم شروع کر دی ۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ مقابلہ کنٹینر کی سیاست کرنے والوں سے ہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج حلقہ 127 میں مریم نواز سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے ، اس حلقے سے  نتیجہ شیر کی جیت کا آئے گا۔  کلثوم نواز کی علالت کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ وہ مریم نواز کی مہم خود چلائیں گے ۔