Thursday, November 30, 2023

مسلم لیگ ن نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

مسلم لیگ ن نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
September 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دیں۔

 چیف جسٹس کی زیر سربراہی تین رکنی بنچ عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت 26 ستمبر کو کرے گا۔

حنیف عباسی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائمہ سے لیا گیا قرض ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم ظاہر کی۔

 درخواست گزار کی طرف سے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس پر سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں سماعت کریگا۔

سپریم کورٹ نے عمران خان سے منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت طلب کر رکھی ہے۔