Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن نے ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف پر ووٹ لئے، اپوزیشن کا الزام

مسلم لیگ ن نے ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف پر ووٹ لئے، اپوزیشن کا الزام
March 3, 2018

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے مشکوک ارکان سے حلف پر ووٹ لئے ۔ ووٹ ڈالنے سے قبل مشکوک ارکان کو مخصوص کمروں میں جا کر حلف اٹھانے کا کہا گیا تھا ۔
مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنے ارکان پر اعتبارنہیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری مشکوک ارکان سے حلف لیتے رہے ۔
ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی معزز رکن سے حلف نہیں لیا جا رہا ۔ پارٹی ارکان سے ملنا امیدواروں کا حق ہے ۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ انہیں سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی مگر پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔