Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ (ن) میدان چھوڑ کر بھاگ گئی : جہانگیر ترین

مسلم لیگ (ن) میدان چھوڑ کر بھاگ گئی : جہانگیر ترین
September 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا راستہ روک رکھا تھا اسی لئے حکمران جماعت کو رفوچکر ہونا پڑا۔ پھر الیکشن کا چیلنج دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے این اے ایک سو چوون کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ایک مرتبہ پھر دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا تھا اسی لئے میدان چھوڑ کر اسے بھاگنا پڑا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نون لیگ کے اس اقدام کی ہر فورم پر مذمت کی جائے گی۔ سوال ہے کہ حکمران جماعت کو آخر بھاگناہی کیوں پڑا۔ تحریک انصاف عوامی عدالت میں الیکشن کے لئے تیار تھی۔ جہانگیر ترین نے سوال اٹھایا کہ این اے 122پر اپیل نہیں کی گئی۔ 154پر اپیل سمجھ سے باہر ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ میدان میں فیصلہ ہونے کے بجائے بند کمروں میں فیصلہ افسوسناک ہے۔ نون لیگ والے الیکشن معطل کرا کر بچ گئے ورنہ بدترین شکست ان کا مقدر تھی۔ اب نون لیگ کو کھینچ کر پھر مقابلے کا چیلنج دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔