Wednesday, October 5, 2022

لاہور ، مسلم لیگ ن کے وکلا ونگ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور ، مسلم لیگ ن کے وکلا ونگ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں مسلم لیگ ن کے وکلا ونگ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا ساتھ دیں گے، عمران خان ایماندار ہیں، ملک کا مستقبل بدل دیں گے، مسلم لیگ ن ملکی سلامتی کےخلاف سازش کر رہی ہے، وکلاء ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ لاہور پریس کلب میں  نیوز کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کےوکلا ونگ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ،  ایڈووکیٹ شاہنوار ڈھلو کا کہناتھا کہ وہ 18 سال مسلم لیگ ن کے کارکن رہے ، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس لڑا مگرسمجھ میں نہیں آتاتھا کہ عمران خان کے خلاف کیابولیں،کیاثبوت پیش کریں ۔ وکلا برادری کا کہنا تھا مریم نواز کو کرپشن کے خلاف سزا ملی اور وہ اپنی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکیں تو اس میں وکلا برادری کا کیا قصور ہے؟،  انہوں نے عدلیہ کو ڈرانے کی کوشش کی ۔ ایڈووکیٹ شاہنواز ڈھلو کا کہنا تھا کہ آج کچھ وکلا تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، مگر وقت کے ساتھ ساتھ سب عمران خان کی سوچ کے ساتھ جائیں گے۔