Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے:مریم نواز

مسلم لیگ ن مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے:مریم نواز
April 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن کی اہم رہنما اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مسائل حل کرنے کےلئے دن رات کام کررہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے معذور افراد اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ہموار کئےہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہنر مند پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے معذور افراد اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی سکیمز ہیں ان میں نوجوانوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے جن لوگوں نے لیپ ٹاپ پر تنقید کی آج خود اپنے صوبوں میں ٹیبز دینے جا رہے ہیں،سیاست بچپن سے دیکھی ہے میرے والد کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کا موقع ملا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نوجوانوں کے کام نہیں آسکتی تو میری زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہو گا ،فاٹا کے لوگوں کے لیے 3ہزار وظیفے کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے اور اس پروگرام کو میرٹ کے تحت چلایا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔