Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن عنقریب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرے گی

مسلم لیگ ن عنقریب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرے گی
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن عنقریب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ ریسرچ ونگ نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مسلم لیگ ن ریسرچ ونگ نے وائٹ پیپر جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

شہباز شریف نے رانا مشہود کو وائٹ پیپر کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں تھیں۔ رانا مشہود جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے جس میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

حکومت کی صحت ، تعلیم ، زراعت، خارجہ پالیسی اور کشمیر کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور پولیس میں اصلاحات نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

پچھلے سال حکومت کے خلاف وائٹ پیپر عظمیٰ بخاری نے جاری کیا تھا۔ عاشورہ محرم کے باعث وائٹ پیپر کا اجرا تین دن کے لیے مؤخر کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔