Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن سے ’’نواز‘‘ ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

مسلم لیگ ن سے ’’نواز‘‘ ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
February 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن سے ’’نواز‘‘ کا نام ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست پاکستان عوامی تحریک اور ایڈووکیٹ نیاز انقلابی نے دائر کی۔

پاکستان عوامی تحریک اور ایڈووکیٹ نیاز انقلابی کی جانب سے  الیکشن کمیشن میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں،  جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نااہل شخص کے نام پر پارٹی کی رجسٹریشن غیر قانونی ہے ۔  مسلم لیگ کے آخر سے نواز کا نام ہٹایا جائے۔ پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد نواز کے نام سے پارٹی کا نام رجسٹرڈ نہیں رہ سکتی۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے بھی روکا جائے۔ کیوں کہ نا اہل شخص کسی پارٹی کا رکن بن سکتا ہے نہ ہی کسی پارٹی کی قیادت کر سکتا ہے۔

 درخواست میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔