Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ (ن) سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑے گی

مسلم لیگ (ن) سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑے گی
August 27, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قانون کا سہارا لینے کے بجائے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ قیادت نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر سعد رفیق، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گزشتہ روز تاحیات نااہل ہونے والے صدیق بلوچ کے حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل ملتان نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی این اے154 سے متعلق انتخابی عذر داری پر فیصلہ ان کے حق میں سنایا تھا اور مسلم لیگ نون کے صدیق خان بلوچ کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جعلی ڈگری پر انہیں عمربھر کےلئے نااہل قرار دیا تھا۔ تحریک انصاف نے الیکشن دو ہزار تیرہ میں چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا جن کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت جاری تھی۔ اب تک چار میں سے تین حلقوں میں تحریک انصاف کا موقف کامیابی سے ہمکنار ہو چکا ہے۔