Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن اگلےالیکشن میں کے پی کےسے17نہیں87سیٹیں جیتےگی:وزیراعظم

مسلم لیگ ن اگلےالیکشن میں کے پی کےسے17نہیں87سیٹیں جیتےگی:وزیراعظم
April 9, 2015
ہری پور(ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کومنانے کے لئے ہری پور پہنچ گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کارکن اپنی کوششیں تیز کریں، مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں سترہ نہیں ستاسی نشستیں جیتے گی۔ نیا پاکستان بنانے والوں نےابھی تک نیا خیبر پختونخوا نہیں بنایا۔ وزیر اعظم نواز شریف سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ اور صوبے کی دوسری ناراض قیادت کو منانے کے لئے ہری پور پہنچے تو ان کا کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور جلسے کا اہتمام بھی گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو دبے الفاظ میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم نے کہا  کہ بتایا جائے خیبر پختونخوا میں کونسا نیا پاکستان بنا ہےآنے والے وقت میں یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں کارکنوں کےنعروں کے ساتھ جوش بھی بڑھایا اور کہا کہ ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا کر ترقی کی بنیاد رکھ دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کو مبارکباد دیتاہوں اور مزید انہوں نے کہا کہ کراچی کا خوف کسی اور نے نہیں بلکہ ہم نے ختم کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔