Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنا اپنا چیرمین سینیٹ بنانے کے لیے متحرک

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنا اپنا چیرمین سینیٹ بنانے کے لیے متحرک
March 4, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنا اپنا چیرمین سینیٹ بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ۔
ن لیگ کو چیرمین سینیٹ بنانے کے لیے مزید 20 ووٹ درکار ہیں ۔ ن لیگ کو اتحادی جماعتوں جے یو آئی ف کے 4، پی کے میپ کے 5، نیشنل پارٹی کے 5 جبکہ فاٹا کے 8 آزاد ارکان سے ووٹ ملنے پر اپنا چیرمین سییٹ بنا سکتی ہے ۔
ادھر مفاہمت کے بادشاہ بھی چیرمین سینیٹ اپنا لانے کے لیے میدان میں ہیں ۔
پیپلز پارٹی کو چیرمین سینیٹ بنانے کے لیے مزید 33 ووٹ درکار ہیں ۔ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے 12 ارکان کی حمایت کے بغیر اپنا چیرمین سینیٹ نہیں بنا سکے گی ۔
دیکھنا یہ ہے کہ عوامی تحریک کے جلسے میں ایک کنٹینر پر نہ بیٹھنے والے عمران خان پیپلز پارٹی کی حمایت کرتے ہیں یا اپنا امیدوار میدان میں لاتے ہیں ۔
ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف کے 12 ووٹ کے بعد ایم کیو ایم کے 5، بلوچستان کے 6 آزاد ارکان، فاٹا کے 8 آزاد ارکان، جماعت اسلامی کے دو، اے این پی کا 1 اور یوسف بادینی کا ایک ووٹ حاصل کرنا ہو گا ۔
سیاسی جماعتیں دونوں بڑی جماعتوں کی جانب سے چیرمین سینیٹ کے نام جاننے کے لیے مضطرب ہیں ۔
رضا ربانی حکومتی اور اتحادی جماعتوں کو کافی حد تک قبول ہے لیکن آصف زرداری کی رضا ربانی سے ناراضگی کے باعث شیری رحمان کا نام سر فہرست بتایا جا رہا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ظفر الحق کا نام سر فہرست جبکہ پرویز رشید کا نام بھی زیر غور ہے ۔