Thursday, October 6, 2022

مسلم لیگ نون علما ونگ پنجاب کے صدر مخدوم ارشد نے پارٹی چھوڑ دی

مسلم لیگ نون علما ونگ پنجاب کے صدر مخدوم ارشد نے پارٹی چھوڑ دی

لاہور ( 92 نیوز ) ختم نبوت کے معاملے پر استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مسلم لیگ نون علما ونگ پنجاب کے صدر مخدوم ارشد نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی ۔
سرگودھا میں بھی یونین کونسل 33 کے 10 کونسلرز نے ختم نبوتؐ کے سامنے دنیاوی عہدوں کو ٹھوکر مار دی اور عہدوں مستعفی ہو گئے ۔
مستعفی کونسلرز کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ اور رکن پنجاب اسمبلی رضا نصراللہ گھمن بھی ختم نبوت کے معاملے کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں ۔