Wednesday, November 29, 2023

مسلم لیگ نواز میں اختلافات شدت اختیار کر گئ

مسلم لیگ نواز میں اختلافات شدت اختیار کر گئ
September 21, 2017

اسلام ٓاباد (92 نیوز) برسرِ اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ نوازمیں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ مرکزی قیادت نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کر دیا۔

کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا نہ ہی سیاست میں جذبات کی کوئی اہمیت ہے۔ اب یہی مثال صادق آ رہی مسلم لیگ نون پر۔ سیاسی اختلاف نےشدت اختیار کی تو برسوں کے یارانے بھی گئے اور عشروں کی سیاسی رفاقت بھی۔  

ذرائع کہتے ہیں نون کی  قیادت نے سینئر رہنما چوہدری نثار کو شو کاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کو پارٹی پالیسی کے منافی اور وزیراعظم سمیت وزراء کے خلاف بیانات دینے پر شوکاز دیا جائے گا۔

 تاحال یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ شوکاز پارٹی چیئرمین جاری کریں یا قائم مقام صدر۔

 ذرائع کہتے ہیں کہ شہبازشریف نے دو دن پہلے ملاقات میں چوہدری نثار سے درخواست کی تھی کہ وہ اختلافی امور میٍڈیا یا پارلیمنٹ میں زیر بحث نہ لائیں۔ لیکن چوہدری نثار نے اپنے دیرینہ دوست اور وزیر اوعلیٰ شہبازشریف کی درخواست رد کردی۔ جس کے بعد انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کرنے پر غور شروع ہوا۔

 ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنے وفادار ساتھی چوہدری نثار کے حالیہ بیانات سے سخت ناراض ہیں۔